Saturday, May 18, 2013

سابقہ بالی ووڈ سٹار کے قبول اسلام کی ایمان افروز داستان


سابقہ بالی ووڈ سٹار کے قبول اسلام کی ایمان افروز داستان
علی عمران شاہین کے قلم سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انہوں نے فون نمبر بڑی جان جوکھم سے حاصل کیا تھا کیونکہ وہ جسے فون کرنا چاہ رہے تھے، اس نے اپنا نمبر بدل کر نیا نمبر کسی پرانے تعلق دار کو نہیں دیا تھا۔ اب اس کے فون کی گھنٹی بار بار بج رہی تھی لیکن وہ جس کے ہاتھ میں تھا وہ ہاتھ فون سننے پر تیار نہ تھا.... فون کرنے والے بھی مصر تھے کہ وہ بات کر کے چھوڑیں گے۔ جب معاملہ حد سے بڑھا تو اس نے فون سن ہی لیا لیکن جب فون کرنے والوں کو جواب مکمل ”نہیں“ میں ملا تو جیسے ان کے قدموں تلے سے زمین ہی نکل گئی ہو۔
یہ فون دبئی میں کیا جا رہا تھا، جہاں بڑے بڑے میوزک شو کرنے والا ایک ایونٹ آرگنائزر سخت پریشان تھا کہ اس نے پروگرام ترتیب دیا ہے۔ لوگوں کو بھاری معاوضے پر ٹکٹ فروخت کر کے یقینی دعوت بھی دے دی گئی ہے لیکن وہ مرکزی کردار جس سے ساری محفل ”سجنی“ تھی، وہ تو اب الٹ راہوں پر چل پڑا تھا۔ کل تک سٹیج سجانے اور آج کا فون نہ سننے والی شخصیت نے جو جواب دیا تھا وہ تو سب پر بجلی گرا دینے والا تھا۔ 
”میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور ایک نو مسلم سے شادی بھی کر لی ہے، اس کے بعد اب میں ایسے کسی شو حصہ نہیں لوں گی“
یہ جواب تھا دنیا کی سب سے بڑے فلم نگری بالی ووڈ کی ماضی کی ہیروئن اور آج کی بہترین سٹیج اداکارہ ممتا کلکرنی کا، جس نے 10مئی کو باقاعدہ؟ قبول اسلام کر کا اعلان کر دیا تھا۔ 10 مئی کو یہ خبر کیا آئی ممتا کلکرنی کے قبول اسلام نے بھارت میں بھی شدید پریشانی کی لہر دوڑا دی تھی۔
ممتا کلکرنی 20اپریل 1972ءکو ممبئی میں پیدا ہوئی۔ اس نے زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی میں ہی گزارا۔ اس نے اپنے اس دور میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تو فحاشی و آوارگی کے وہ ریکارڈ قائم کئے تھے کہ ساری بالی ووڈ ہل کر رہ گئی تھی اور پھر اسے تصویر کشی کے دوران قانونی حدود ”عبور“ کرنے کی پاداش میں قانونی کارروائی کا سامنا ہوا تو مختلف ہندو مذہبی گروپوں اور عورتوں کی تنظیموں تک اس پر حملے کئے ۔ اس پر اس خاتون ممتا کلکرنی نے سب کو ”منافق“ قرار دیا۔ جولائی 2000ءمیں اس پر عدالت نے 15ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔ ایک موقع پر ممتا کلکرنی نے جان بچانے کے لئے عدالت میں آتے وقت برقعہ کا استعمال کیا جس پر بہت لے دے ہوئی۔ مقامی مسلم کمیونٹی نے اس پر احتجاج بھی کیا کہ اس نے پردے کا غلط استعمال کیا ہے۔ بالآخر جنوری 2004ءمیں اسے ممبئی ہائیکورٹ نے بری کر دیا۔
برقعہ کا استعمال اور پھر اس کے ذریعے دفاع اور تحفظ نے ممتا کلکرنی کے ذہن اور سوچوں کے دھاروں کو تبدیل کرنا شروع کر دیا کہ اس کی جان تک کو جب خطرہ لاحق تھا تو اس کا تحفظ برقعہ نے کیا تھا۔ وہ ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اکثر وقت دبئی گزارنے۔ پھر کئی سال بعد گمنامی کے بعد سٹیج پروگراموں میں شریک ہونے لگی۔ دبئی میں بھی اس نے زمینوں کی خریدوفروخت کا وسیع کاروبار بھی شروع کر دیا تو ساتھ ہی اسلام کی محبت اس کے دل میں داخل ہو چکی تھی اسی لئے اس نے اسلام کا مطالعہ شروع کر رکھا تھا۔ یہیں اس کا رابطہ دبئی کی جیل میں بند عالمی شہرت یافتہ منشیات سمگلرو کی گوسوامی سے ہوا جسے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 1997ءمیں گرفتار کر کے 25سال قید کی سزا سنا رکھی تھی۔ اس پر 6 ملین ڈالر مالیت کی 11.7ٹن مالیت کی منشیات سمگل کرنے کا الزام ثابت ہو چکا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں یہ قانون موجود ہے کہ جو غیر مسلم قیدی اسلام قبول کرے یا مسلم قیدی اسلام کا مطالعہ کرے یا قرآن حفظ کرے تو اسے سزا میں رعایت دے دی جاتی ہے۔ بے تحاشہ دولت کے مالک گوسوامی سے رابطے کے بعد ممتا نے اپنے ساتھ اسے بھی اسلام کے مطالعہ کی پیشکش کی اور قرآن مجید کے ساتھ ساتھ اسلامی لٹریچر اسے پہنچایا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گوسوامی کی زندگی بھی بدلنے لگی۔ 16سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بڑے گوسوامی نے اسلام قبول کیا تو اسے رہائی کا مژدہ سنایا گیا۔ اسی دوران ممتا کلکرنی نے بھی اسلام قبول کر لیا اور پھر سرکاری گواہوں کی موجودگی میں دونوں کا نکاح کرا دیا گیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نیروبی پہنچ گئیں اور پھر 10مئی کو ساری دنیا نے یہ حیرت ناک خبر سنی کہ قبول اسلام کے بعد ان کی شادی بھی ہو چکی ہے۔ ممتا کی ایک شادی اس سے قبل امریکہ میں ایک بھارتی نژاد ہندو شخص سے کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی تھی، شاید اللہ نے اس کے لئے کسی اور راہ کا انتخاب کیا تھا۔ آج ایک عالم، ایک جہاں، سکتے میں ہے کہ یہ کیا ہوا؟.... اسلام نے کیسے ان دلوں کو فتح کر لیا کہ جو دنیا کی عیش و آرام کی معراج پر تھے۔ کل تک جسم کی نمائش سے شہرت پانے والی ممتا آج اسلام کے پردے میں کیسے لپٹ کر باپردہ ہو گئیں....؟
یقینا یہ وہ روشنی ہے کہ جس نے بالآخر سارے جہاں کو منور کرنا ہے۔ اس کا سلسلہ جاری ہے، چاہئے کسی کو پسند ہو یا نہ ہو.... روشنی کا سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔
ان دونوں نے اسلام قبول کر لیا ہے تو ہم سب کو بھی ان کی استقامت کے لئے دعاگو رہنا چاہئے کہ اللہ انہیں استقامت دے کیونکہ ایسے لوگوں پر شیطانی پیروکاروں اور شیطان کے وار انتہائی سخت اور تباہ کن ہوتے ہیں۔ ہم اگر دعا کر سکتے ہیں تو وہی کر کے ان کے ایمان کے تحفظ و دفاع میں حصہ ڈال لیں

نیٹ ، فیس بک کے ذریعے فحاشی پھیلاتے بھیڑیوں سے اپنی بہن، بیٹیوں کو بچائیے !!


نیٹ ، فیس بک کے ذریعے فحاشی پھیلاتے بھیڑیوں سے اپنی بہن، بیٹیوں کو بچائیے !!
------------------------------­------------------------------­-----------------
دوستو اس پوسٹ کو غور سے پڑھنا اور اسکی حساسیت کو سمجھنا پلیز اور کوئی غلط کومنٹ کرنے سے پہلے اپنے گھر میں موجود بہن ، بیٹی پر بھی نظر ڈال لینا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کی اپنی ہی بہن ، بیٹی آپ کی لاعلمی میں ایسے کسی شخص کا شکار بن چکی ہو !
اس ...پوسٹ میں لڑکیوں کی کوئی وکالت نہیں کی جارہی کیونکہ اس میں قصوروار وہ خود بھی ہوتی ہیں ، یہ پوسٹ خاص طور پر ان نادان یا بیوقوف لڑکیوں کو خبردار کرنے کیلئے کی جا رہی ہے جو بعض اوقات اپنے گھریلو حالات سے پریشان ہوتی ہیں اور جو بھی پیار سے بات کرے اسی کو ہمدرد سمجھ کر اعتبار کر لیتی ہیں اور اپنی نادانی میں غلیظ مردوں کی ہوس کا شکار بن جاتی ہیں !

عام زندگی کے علاوہ یہاں نیٹ پر بھی کئی بد کردار ، آوارہ اور عیاش فطرت لوگ صرف لڑکیاں پھنسانے اور انکی معصومیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آتے ہیں ، ان کا ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے ، جس پر عمل کر کے وہ لڑکی کو با آسانی شیشے میں اتار لیتے ہیں
کبھی مذھب کا لبادہ اوڑھ کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی بہت میٹھا ، با اخلاق بن کر اعتماد جیتا جاتا ہے ، پھر Inbox Messages شروع ہو جاتے ہیں ، فون نمبر مانگا جاتا ہے ، پھر تصاویر مانگی جاتی ہیں اور لڑکی کو یقین دلانے کیلئے الله اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جھوٹی قسمیں تک کھائی جاتی ہیں کہ صرف میں ہی دیکھوں گا اور کسی کو نہیں دکھاؤں گا ، اب جو لڑکی بیوقوف ہوتی ہے یا اپنے حالات کی ستائی ہوتی ہے وہ ان باتوں میں آ جاتی ہے اور ان بے غیرتوں کو ہمدرد سمجھ کر اپنے حالات شئیر کر لیتی ہے اور اعتبار کر کے اپنی تباہی کا سامان کر لیتی ہے
اور پھرجب وہ لڑکی مکمل طور پر ان کے بس میں آ جاتی ہے تو ملاقات پر اصرار کیا جاتا ہے ، ملنے سے انکار پر لڑکی کے گھر والوں کو بتانے کی دھمکیاں دے کر اس لڑکی کو باہر بلا کر اس کی عزت کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے اور اس کی بھی ویڈیو اور تصاویر بنا لی جاتی ہیں جن کو مستقبل کی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی ایک شریف لڑکی کو جسم فروشی کی اس دلدل میں دھکیل دیا جاتا ہے ، جس سے وہ چاہ کر بھی نہیں نکل سکتی ، لڑکی صرف اس ڈر کی وجہ سے کہ کہیں گھر والوں کو پتا نہ چل جائے ، بس تڑپتی ہے اور اپنی قسمت کو کوستی ہے کہ کس لمحے اس سے یہ غلطی ہوئی اور ہر لمحے موت کی دعا مانگتی ہے

لہٰذا میری بہنوں نیٹ پر کسی شخص کا اعتبار نہ کریں جو آپ سے محبت کے نام پر گفتگو کرتا ہو یا مذھب کا سہارا لے کر آپ کے قریب ہونے کی کوشش کر رہا ہو ، یہ بھی ممکن ہے وہ آپ کے ساتھ اور بہت سی لڑکیوں کو بیوقوف بنا رہا ہو اسلئے خود بھی بچیں اور اپنی دوستوں کو بھی بچائیں !
براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہ بنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ،
ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟
کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہے جو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
اپنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!! ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی !

میری بہنو فرض کریں کہ
اگر آپ ایسی ہی ایک لڑکی ہو جو ایسے کسی بے غیرت انسان کے ہتھے چڑھ گئی ہوں اور گھر والوں کے ڈر سے کسی کو بتا بھی نہیں سکتی کہ کیسے ان لوگوں یا حالات سے چھٹکارا پایا جائے ، تو میری بہنو ایک غلطی تو آپ سے ہو چکی ، جیسے بھی ہوئی مگر اب اس ڈر سے کہ گھر والے کیا کہیں گے ، آپ خاموش نہ رہیں پلیز ،اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے آپ اپنی امی ، بہن وغیرہ کو بتا کر ان سے مدد مانگیں ، ان کا غصہ وقتی ہو گا مگر ہو گا آپ ہی کی بھلائی میں ، اور آپ کو اس غلاظت سے نکلنے میں مدد دے گا اور آئندہ کیلئے ایک سبق بھی . باقی معاف کرنے والی ذات الله پاک کی ہے وہ بہت مہربان اور معاف کرنے والا ہے !

---------------------------------
اب آخر میں
آوارہ اوباش لڑکوں اور مردوں کے لئے ایک پیغام !!!
عورت مقدّس ہے اسکے تقدّس کو اپنے اعمال سے پامال مت کیجئے !
یاد رکھو !!! کہ آپ آج جس طرح کسی اور کی بہن ، بیٹی کو ورغلا رہے ہو، اس کے ساتھ زنا کرنا چاھتے ہو کل کو یہی سب آپ کے گھر Repaet ہو گا کیوں کہ دنیا مکافات عمل ہے ، کسی کی بیٹی کے تن سے چادر ہٹا نے سے پہلے سوچنا کہ کل یہی کچھ آپ کی بہن بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہی نہیں بلکہ لازمی ہو گا !

آج اگر آپ کسی کی بچی کی زندگی خراب کرو گے تو کل آپ کی اپنی بیٹی بھی
اسی مقام پر کھڑی ہو گی اور آپ کے پاس سوائے سر پیٹنے کے کوئی چارہ نہ ہو گا !
ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﻌﺾ ﮔﻨﺎﮦ ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻭﮦ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﺎﺗﺎﻝ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺼﻮﺭ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ۔ !

اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو
دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ
﴿٢٦﴾ سورة النور

(ترجمہ) ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔
اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ —

الله پاک ہم سب کی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے .
آمین یارب العالمین صلی اللہ علیہ وسلما تسلیما کثیر

سبق آموز تحریر



سبق آموز تحریر۔۔۔


سالوں پہلے کی بات ہے جب ایک امام مسجد صاحب روزگار کیلئے برطانیہ کے شہر لندن پُہنچے تو روازانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہونا اُنکا معمول بن گیا۔
لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد، لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا کہ بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا۔
ایک مرتبہ یہ امام صاحب بس پر سوار ہوئے، ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر ایک نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔ ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پنس زیادہ آگئے ہیں۔
امام صاحب سوچ میں پڑ گئے، پھر اپنے آپ سے کہا کہ یہ بیس پنس وہ اترتے ہوئے ڈرائیور کو واپس کر دیں گے کیونکہ یہ اُن کا حق نہیں بنتے۔ پھر ایک سوچ یہ بھی آئی کہ بھول جاؤ ان تھوڑے سے پیسوں کو، اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے!!!
ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے، ان تھوڑے سے پیسوں سے اُن کی کمائی میں کیا فرق پڑ جائے گا؟ اور میں ان پیسوں کو اللہ کی طرف سے انعام سمجھ کر جیب میں ڈالتا ہوں اور چپ ہی رہتا ہوں...۔
بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو بیس پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛ یہ لیجیئے بیس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے ہیں۔
ڈرائیور نے بیس پنس واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟ میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آ کر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا۔ یہ بیس پنس میں نے جان بوجھ کر تمہیں زیادہ دیئے تھے تاکہ تمہارا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ پرکھ سکوں۔
اور امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترا، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے، گرنے سے بچنے کیلئے ایک کھمبے کا سہارا لیا، آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی، یا اللہ مُجھے معاف کر دینا، میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا۔۔۔

ہو سکتا ہے کہ ہم کبھی بھی اپنے افعال پر لوگوں کے رد فعل کی پرواہ نہ کرتے ہوں۔
مگر یاد رکھیئے کہ بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں۔
یا غیر مسلم ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہوں۔
اس طرح تو ہم سب کو دوسروں کیلئے ایک اچھی مثال ہونا چاہیئے۔۔
اور ہمیشہ اپنے معاملات میں سچے اور کھرے بھی۔۔
صرف اتنا ہی ذہن میں رکھ کر، کہیں کوئی ہمارے رویوں کے تعاقب میں تو نہیں؟ اور ہمارے شخصی تصرف کو سب مسلمانوں کی مثال نہ سمجھ بیٹھے۔
یا پھر اسلام کی تصویر ہمارے تصرفات اور رویئے کے مُطابق ذہن میں نہ بٹھا لے!!

Tuesday, May 7, 2013

یہ اردو شعراء کی ایک فہرست ہے


یہ
 اردو شعراء کی ایک فہرست ہے جو ان کی تاریخ پیدائش کے حساب سے مرتب کی گئی ہے۔ شاعر کے نام کے بعد جو ترچھی لکھائی دی گئی ہے وہ اس شاعر کا تخلص ہے۔

تیرہویں صدی
·         امیر خسرو (1253–1325)
سولہویں صدی
·         محمد قلی قطب شاہ (1565–1611), ابتدائی طور پر انہوں نے فارسی اور ہندی زبان میں شاعری کی۔
سترہویں صدی
·         ولی محمد ولیولی دکنی (1667–1707)
·         مرزا مظہر جانِ جاناں (1699–1781)
·         اٹھارویں صدی
·         مرزا محمد رفیع، سودا (1713–1780)
·         سراج اورنگ آبادی (1715–1763)
·         خواجہ میر درددرد (1721–1785)
·         میر تقی میرمیر (1723–1810)
·         نظیر اکبر آبادینظیر (1740–1830)
·         بہادر شاہ ظفرظفر' (1775–1862)
·         امام بخش ناسخناسخ (1776–1838)
·         خواجہ حیدر علی آتش، آتش (1778–1846)
·         محمد ابراہیم خانذوق (1789–1854)
·         مرزا اسد اللہ خاں غالب، غالب (1796–1869)

انیسویں صدی
·         برج نارائن چکبست, (1882–1926)
·         دیا شنکر کول نسیم, (1811–1845)
·         مومن خان مومن مومن (1801–1852)
·         مرزا سلامت علی دبیر(مرزا سلامت علیدبیر (1803–1875)
·         میر ببر علی انیس انیس (1803–1874)
·         امیر مینائی (1828–1900)
·         داغ دہلوی(نواب مرزا داغداغ (1831–1905)
·         الطاف حسین حالی (حالی پانی پتیحالی (1837–1914)
·         بیخود بدایونی(محمد عبد الحئی صدیقی), بیخود (1857–1912)
·         اکبر الہ آبادی(سید اکبر حسین)اکبر (1846–1921)
·         ریاض خیرآبادی(سید ریاض احمد) (1853-1934)
·         بیخود دہلوی(سید وحید الدین احمد) (1863-1955)
·         سائل دہلوی(نواب سراج الدین احمد خان) (1868-1945)
·         جلیل منیکپوری(جلیل حسین)جلیل (1869-1946)
·         ثاقب لکھنوی(مرزا ذاکر حسین قزلباش) (1869-1949)
·         فانی بدایونی(شوکت علی خان)فانی(1879-1941)
·         سیماب اکبرآبادی(عاشق حسین) (1882-1951)
·         یگانہ چنگیزی(مرزا واجد حسین یاسیاس(1883-1956)
·         فراق گورکھپوری(رگھوپتی سہائےفراق(1896–1982)
·         حسرت موہانی(سید فضل الحسینحسرت (1875–1951)
·         شبلی نعمانی(علامہ شبلی نعمانی)(1857–1914)
·         سید غلام بھیک نیرنگ (1875–1952)
·         ڈاکٹر محمد اقبال (1873–1938)
·         تلوک چند محروم (1885–1966)
·         جگر مراد آبادی(علی سکندرجگر (1890–1960)
·         مصطفے رضا خاننوری (1892–1981)
·         جوش ملیح آبادی(شبیر حسین خانجوش (1894–1982)